سانگھڑ(ویب ڈیسک ) سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ کے مطابق سیشن کورٹ نے گرفتار 5 ملزمان کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے، پانچوں ملزمان کو گزشتہ روز اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ واقعہ سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔