نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں سرغنہ ڈاکو کارندے سمیت ہلاک ہوگا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک مکان پر چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کی لاشیں ملیں جبکہ ڈاکوؤں کے 3 ساتھی فرار ہو گئے ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، مارے جانے والے ڈاکو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔