دوران ڈکیتی دو افراد کے زخمی ہونے کا ڈراپ سین، دونوں موٹر سائیکل چور نکلے

Published On 22 June,2024 10:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک کالونی منگھوپیر روڈ پر گزشتہ روز دو افراد کے دوران ڈکیتی زخمی ہونے کا ڈراپ سین ہو گیا، دوران تفتیش زخمی ہونے والے دونوں افراد موٹرسائیکل لفٹر نکلے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان اپنے ہی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئے تھے، جن کی شناخت فیصل اور نعمان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان نے عباسی شہید ہسپتال پہنچ کر ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا، زخمیوں کے دوست نفاذ الاسلام عرف چاچا کے پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دونوں ملزمان زخمی ہوئے۔

نفاذ الاسلام موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش کی جا رہی ہے جبکہ زخمی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔