پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

Published On 22 June,2024 04:01 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم افراد نے 2 شہریوں کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازع لگتا ہے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے بشیر آباد میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو سواروں نے رکنے کی بجائے گاڑی پولیس پر چڑھا دی، اس دوران پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں کار سوار شدید زخمی ہو گئے۔