سی ٹی ڈی کی مہمند میں کارروائیاں، 14دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

Published On 21 June,2024 05:01 pm

پشاور:(دنیا نیوز) مہمند میں بارودی مواد کے سمگلرزاورمنظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں،14دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشن احمد شاہ سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیموں نے ملزموں کے خلاف چارمختلف مقدمات پر آپریشن کیا، ملزموں کے قبضے سے 275کلوگرام بارود،600ڈینونیٹر،11بنڈل سیفٹی فیوزاور 7 لاکھ 500 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ بارودی مواد کی سمگلنگ میں استعمال شدہ 4 گاڑیاں جبکہ 2ڈاٹسن،3فیلڈر،5 کرولا گاڑیاں برآمد ہوئیں، گرفتارملزمان کاتعلق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سےہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائننگ میں استعمال ہونے والا بارود دہشتگردی میں بھی استعمال کیا جاتاتھا۔