جہلم : تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم کو قتل کردیا

Published On 20 June,2024 09:35 am

دینہ : (دنیانیوز) ملازم کا تنخواہ مانگنا جرم بن گیا ، مالک نے ملازم کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

 پولیس کے مطابق 55 سالہ حبیب احمد کار پارکنگ میں ملازمت کرتا تھا، حبیب احمد نے جب مالک سے تنخواہ مانگی تو مالک نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  ملازم حبیب احمد کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔