اوکاڑہ: ڈاکوؤں نے دکان لوٹ لی، ایک اغواء کار گرفتار، دیپالپور سے 3 ملزم پکڑے گئے

Published On 20 June,2024 06:11 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ڈاکو دکان لوٹ کر فرار جبکہ ایک اغواء کار گرفتار، دیپالپور میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزم پکڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے راوی روڈ پر واقع دکان میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس نے اوکاڑہ میں کارروائی کر کے لاہور سے نوجوان کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کی جانب سے کارروائی لڑکے کے والد کی درخواست پر کی گئی تاہم موقع سے نوجوان بازیاب نہ ہو سکا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب دیپالپور سے پولیس نے ڈکیت گینگ کے 3 کارندے حراست میں لے لیے ہیں، گرفتار ہونے والے تینوں ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر لیا۔