ملتان: پرانی دشمنی پربھانجے نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو قتل کردیا

Published On 19 June,2024 03:00 pm

ملتان: (دنیانیوز) قادر پورراواں میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں پرانی دشمنی پر بھانجے نے فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 79 سالہ حفیظہ مائی اور 51 سالہ نظیرہ مائی راواں بائی پاس پر موجود تھیں کہ بھانجے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا ہے، فرار ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔