لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور تمام ٹیموں کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ شدید گرمی میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر کمپنی اور اس کے تمام عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے، صوبے کے دیگر شہروں، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی خود کررہی ہوں، جہاں شکایت ملی فوری کارروائی ہوگی، کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں، اچھا کام کرنے والوں کو شاباش ملے گی، فرض پورا نہ کرنے والے سزا کے لئے تیار رہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ شہری بھی اپنا فرض ادا کرتے ہوئے آلائشیں اور گندگی صرف متعین جگہوں اور کوڑے دانوں میں ہی پھینکیں تاکہ عملے کو اپنے فرائض ادا کرنے میں آسانی ہو، صفائی ستھرائی کے اس مشن میں سب مل کر ساتھ دیں۔