لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ شامل تھے، ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کر رہی ہوں، پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔