لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بجٹ میں گورنرہاؤس اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات کیلئے مختص بجٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
گورنر سیکرٹریٹ کیلئے اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ نوے لاکھ روپے لگایا گیا ہے، گورنر ہاؤس سٹاف کیلئے 49 کروڑ، 25 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
رواں مالی سال میں گورنرہاؤس،سیکرٹریٹ کے اخراجات 77 کروڑ، 72 لاکھ مختص کیے گئے، ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے اخراجات 1 ارب 23 کروڑ 41 لاکھ تک پہنچ گئے۔
صوبائی وزرا کے اخراجات کیلئے 35 کروڑ 29 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں جاری اخراجات کی مد میں 95 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔