اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں نے احتجاج کیا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
صحافیوں نے وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں، البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔