پنجاب بجٹ: 229 مقامی حکومتوں کے لئے 8 سو 57 ارب 40 کروڑ مختص

Published On 13 June,2024 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں 229 مقامی حکومتوں کے لئے 8 سو 57 ارب 40 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

سالڈ ویسٹ کمپنیز کے لئے 188 ارب جبکہ لاہور ری ویمپنگ پروگرام کی 482 سکیموں کے لئے 135 ارب مختص کیے گئے ہیں، مقامی حکومتوں کے 8 بڑے پیکجز کے لئے 246 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔

پیکیج ون میں بلڈنگ، پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام اور پیکیج تھری میں فارن ایڈ منصوبہ شامل ہے، پیکیج فور قبرستان بحالی، پیکیج فائیو سڑکیں، پیکیج 6 میں دیہی و شہری سیوریج ڈرینج شامل ہے۔

پیکیج سیون میں والڈ سٹی اتھارٹی اور پیکیج ایٹ میں لوکل ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں، نئے مالی سال میں پیکیج ون بلڈنگ کے لیے 4 کروڑ، پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں پیکیج تھری فارن ایڈ منصوبہ کے لئے 13 ارب، پیکیج فور قبرستان بحالی کیلئے تین کروڑ، پیکیج فائیو روڈ سیکٹر کے لئے 18 کروڑ 48 لاکھ، پیکیج 6 دیہی و شہری سیوریج ڈرینج کے لئے 17 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

پیکیج سیون والڈ سٹی اتھارٹی کی 17 سکیموں کے لئے 26 کروڑ 50 لاکھ ، پیکیج ایٹ لوکل ڈویلپمنٹ کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔

بجٹ میں 65 ارب جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 30 جون 2024 تک خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مالی سال 25-2024 کی سالانہ جاری سکیموں کے لئے 14 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مالی سال 25-2024 کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے لئے 54 ارب اور 26-2025 کے نئے مالی سال میں 176 ارب روپے سکیموں کے لئے رکھے گئے۔