بجٹ میں عام آدمی کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی: ملک احمد بھچر

Published On 13 June,2024 06:24 pm

لاہور:(دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نالائق لوگوں کی نالائق حکومت ہے، انہوں نےتو300یونٹ فری دینےکا وعدہ کیا تھا؟ بجٹ میں کوئی ایسی پالیسی بتادیں جس سےعام آدمی کوفائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ایک ہی کام تحریک انصاف کےکارکنوں کےخلاف مقدمات بنانا ہے، صوبےمیں لاقانونیت کا بازار گرم ہیں، ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کے مظفرگڑھ، میانوالی،گوجرانوالہ میں بےبنیاد مقدمات بنائےگئے، ملک میں سول مارشل لا ءلگا ہے، حکومت شوگرمافیا کونوازرہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بجٹ کےحوالے سے تیاری کررہےہیں، ان کےمقابلےمیں ہم شیڈوبجٹ دیں گے، وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ کو بھی مسترد کرتےہیں، یہ بابوؤں کا بنایا گیا بجٹ تھا، مرکزمیں چچا نےبجٹ سےگردن کاٹی، صوبے میں مریم نوازنےلوگوں کوقبرمیں اتاردیا۔

ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ان کےپےرول پرہیں، یہ عوام کےووٹوں سےمنتخب ہوکرنہیں آئے،اس سول مارشل لا کےدوران بجٹ سےکیا امید رکھی جاسکتی ہے۔