لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکیلئے ساہیوال کے ہسپتال میں 11بچوں کی ہلاکت معمولی بات نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر بیان دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی چلڈرن وارڈ میں گیس کی لیکیج ہوتی رہی کسی نے توجہ نہیں دی بعد میں شاٹ سرکٹ ہونے سے 11بچوں کے دم گھٹ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری تو لینی پڑے گی۔