پاکپتن: کھڑی گاڑی سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد

Published On 18 June,2024 11:26 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں کھڑی گاڑی سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے نواحی گاؤں سکندر چوک میں کھڑی گاڑی سے 8 سالہ بچے کی لاش ملی جس پر وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچے کی شناخت 8 سالہ علی شان ولد محمد علی کے نام سے ہوئی جو 63 ڈی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی، مزید تفتیش جاری ہے۔