لیہ: دریائے سندھ میں 3 بہن بھائی ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

Published On 18 June,2024 11:41 am

لیہ: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے علاقے لیہ میں دریائے سندھ میں 3 بہن بھائی ڈوب گئے جن میں سے ایک بچے کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دریا کنارے بیٹھی 6 سالہ بچی اچانک پانی میں گر گئی جسے بچانے کیلئے بڑی بہن نے دریا میں چھلانگ لگا دی، دونوں کے پیچھے ان کا بھائی بھی کود گیا، موقع پر موجود باپ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک بیٹے کو بچا لیا جبکہ دو بیٹیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ٹیموں کی جانب سے دونوں لڑکیوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے، مرنے والی بچیوں کی شناخت 6 سالہ ریحانہ اور 10 سالہ رخسانہ کے ناموں سے ہوئی، متاثرہ فیملی دریا کنارے جھونپڑی میں آباد تھی۔