قصور، منچن آباد اور بہاولنگر میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Published On 20 June,2024 05:52 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور، منچن آباد اور بہاولنگر میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا کے قریب رکشہ الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والی خاتون کی شناخت رشیداں اصغر کے نام سے ہوئی، حادثے کی اطلات ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب منچن آباد میں بھی ٹریفک حادثہ ہوا جہاں دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر بہاولنگر میں گھر کا کام کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، مرنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ محمد فرحان کے نام سے ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔