جیکب آباد میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ، 3 افراد قتل

Published On 20 June,2024 12:20 pm

جیکب آباد: (دنیانیوز) جیکب آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کردیا۔

افسوس ناک واقعہ تھانہ سٹی کی حدود اولڈ کالج روڈ پر پیش آیا جہاں دیرینہ تنازع پر تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولین کورٹ پیشی پر آرہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔