اے این ایف کی کارروائیاں ، 236 کلو منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

Published On 20 June,2024 10:06 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 7 مختلف کارروائیوں میں236 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، لاہور، ننکانہ صاحب اورملتان میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 166 کلو500گرام چرس،69 کلو افیون برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 4 کلو 400گرام آئس،254 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ، کارروائی میں 900 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔