لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ساندہ میں محسن گجر نامی شہری کو لڑائی چھڑوانا اس وقت مہنگا پڑگیا جب ملزمان نے فائرنگ کرکے مذکورہ شہری کو شدید زخمی کردیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے محسن گجر نامی شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ گولی لگنے شہری کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد شہری کو زخمی حالت میں میوہسپتال منتقل کردیا،تاہم پولیس نے زخمی شہری کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
دوسری جانب زخمی شہری کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ٹانگ پرپٹی کرکے بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے،ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی ہے اور ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کی بجائے بیڈ پر لٹا دیا ہے، شہری کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور میرے بیٹے کو بہترین علاج مہیا کیا جائے۔