کراچی: سوئمنگ پول سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

Published On 18 June,2024 12:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں واقع سوئمنگ پول سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک میں واقع خاتون اور مرد کی لاشیں موجود ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا کو بتایا کہ کلفٹن سے ملنے والی دونوں لاشیں دو دن پرانی ہیں، لاشوں پر کیڑوں کے کھانے کے نشانات ہیں، دونوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، مرنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔