کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے سول ہسپتال سے 36 کروڑ روپے مالیت کی کینسر کی دوائیں چوری ہوگئیں۔
محکمہ صحت کے 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سول ہسپتال میں گزشتہ 10 ماہ میں کینسر کی 76 ہزار گولیاں چوری کی گئیں۔
سول ہسپتال میں تعینات ملازم نیاز خاصخیلی اور اقبال چنا چوری میں ملوث ہیں، کینسر کی چوری ہونے والی میڈیسن کی مالیت 36 کروڑ روپے ہے۔
محکمہ صحت کے دونوں ملازمین کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، ملزموں کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔