مال مسروقہ کی برآمدگی میں 10 کروڑ کا گھپلا کرنیوالا ایس ایچ او گرفتار

Published On 21 June,2024 11:36 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اسلام آباد کے مال مسروقہ کی برآمدگی میں دس کروڑ کا گھپلا کرنے والا ایس ایچ او مندرہ گرفتار ہو گیا، کارروائی ایف آئی اے کی ٹیم نے کی، مزید ساتھیوں کی بھی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد تھانہ کے مال خانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری ہوئی تھی، مال لے کر جانے والی گاڑی مندرہ ناکہ پر پکڑی گئی تھی، پولیس نے مال برآمد کیا اور ایف آئی اے کو سپر داری پر ملزمان اور مال بھی دے دیا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران مال مسروقہ میں تین لاکھ ڈالر کی رقم غائب پائی گئی، تحقیقات کے دوران ملزمان نے رقم ایس ایچ او مندرہ انسپکٹر یاسر کو دیئے جانے کا انکشاف کیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے تھانہ سے ایس ایچ او انسپکٹر یاسر کو گرفتار کر لیا دیگر 6 ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں لیکن راولپنڈی پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔