پھالیہ: (دنیا نیوز) پھالیہ میں گھریلو ناچاکی پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مانانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل کا افسوسناک واقعہ پھالیہ کے علاقے نواحی گاؤں طارق آباد میں پیش آیا جہاں مقتولہ پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی کہ اس دوران بھائی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور طیش میں آ کر ملزم نے گولیاں مار دیں۔
گولیاں لگنے کے نتیجے میں بہن موقع پر جاں بحق ہو گئی، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مقتولہ دوگل گاؤں کی رہائشی بتائی جاتی ہے، پولیس لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کر دی۔
دوسری جانب مانانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے بھکھی نہر میں چھلانگ لگا دی، شہری نے نوجوان کو نہر کے آخری کنارے پر خودکشی کی کوشش کرتے ہو دیکھ کر ریسکو کو اطلاع کر دی جسے بروقت کارروائی کر کے بچا لیا گیا۔
نوجوان کی شناخت 22 سالہ بلال ولد اشفاق کے نام سے ہوئی اور وہ نواں کوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان نے بتایا کہ میری پسند کی لڑکی سے رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے نہر میں چھلانگ لگائی۔