سیاسی طور پر ملک مضبوط ہوگا تو ہی معیشت بھی مضبوط ہوگی: گورنر پنجاب

Published On 20 June,2024 07:38 pm

حسن ابدال: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیاسی طور پر ملک مضبوط ہوگا تو ہی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن کی حمایت کی، مخالفین پیپلزپارٹی پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔

سردارسلیم حیدر نے مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد پرعوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، سب کو عوامی مینڈیٹ کا خیال رکھنا چاہئے۔