کوٹ ادو: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شازیہ اور طارق نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، خاتون نے پسند کی دوسری شادی کرنے کے لیے اپنے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی،والد اور سابقہ شوہر سمیت اہلخانہ نے فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا ، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔