بہاولپور: زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا

Published On 25 June,2024 07:06 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ بہاولپور کے نواحی علاقے قتووالی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر چچا کے تعش میں آکر فائرنگ کرکے بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ سعدیہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔