بہاولپور: بھائی نے بہن اورمبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Published On 06 July,2024 09:56 am

بہاولپور: ( دنیانیوز) گوٹھ مہرو میں بھائی نے اپنی بہن اورمبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ شعبان چشمان نامی لڑکا ، لڑکی سے ملنے آیا تھا، لڑکی کے بھائی نعمان نے دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیئے آر ایچ سی سمہ سٹہ منتقل کردیا گیا ہے ، ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ  پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔