عارف والا: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر عارف والا کے علاقے بھٹہ نمبر 2 میں مبینہ غیرت کے نام پر چچا نے بھتیجی کوکلہاڑی کی وار سے قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق بھتیجی اپنے چچا کے گھر مہمان آئی تھی، اور طلاق یافتہ تھی، ملزم نے بھتیجی پر سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کیے، قتل کرنے کے بعد ملزم لاش کے پاس ہی بیٹھا رہا۔
ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔