نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا

Published On 11 July,2024 10:24 pm

اٹک: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ اٹک کی تحصیل جنڈ کے محلہ ساغر آباد میں خاندانی دشمنی کی بنا پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ کاشف اور 22 سالہ زوجہ کاشف شامل ہیں، ریسکیو عملے نے لاشوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا۔