پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کے عقب میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر رہنما کو قتل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شو روم پر ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انجمن تاجران موچی پور پل کے صدر جاں بحق ہوگیا۔
مسلح ڈاکو شو روم سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔