لاہور: (دنیا نیوز) راوی روڈ کے علاقے میں دو رکشہ ڈرائیورں میں جھگڑا کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور قتل ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق ایک ڈرائیور نے دوسرے ڈرائیورکو تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قاتل رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ہولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔