شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں جے یو آئی رہنما سمیت 2 افراد قتل ہو گئے۔
تھانہ حدود میرانشاہ بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جے یو آئی رہنما مولانا نور اسلام نظامی کو قتل کر دیا۔
پولیس شمالی وزیرستان کے مطابق تھانہ حدود میرعلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک سمیع اللہ دم توڑ گیا۔
شمالی وزیرستان پولیس نے دونوں لاشوں کو میرعلی اور میرانشاہ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔