ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کیس میں ملزم فیصل اور عبدالستار کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا جبکہ مقتولہ کی بڑی بہن بھی سامنے آگئی۔
بھائی نے 22 سالہ ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ماریہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
واقعے کے بعد مقتولہ ماریہ بی بی کی بڑی بہن کوثر بھی منظر عام پر آگئی۔
کوثر بی بی نے بتایا کہ بھائی نے رات ایک بجے ماریہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، گھر پہنچی تو بہن زندہ نہیں تھی۔
بڑی بہن نے بیان دیا کہ ماریہ پر بری طرح تشدد کیا گیا تھا ، اس کی ناک سے خون بھی بہہ رہا تھا۔