صوابی: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ ناظم آباد ترکئی تھانہ کالوخان کی حدود میں پیش آیا، گھریلو زبانی تکرار پر والد نے اپنے بیٹے اور اس کی اہلیہ پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا اور بہو جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کالوخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔