لیاقت آباد: (دنیا نیوز) حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق خاتون سمیت 4 رکنی جعلی ڈاکٹروں کے گروہ کو حراست میں لیا گیا، ملزموں نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا، ملزموں نے ایک روز قبل سونیا نامی خاتون کا آپریشن کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی جس کو ملزموں نے قدرتی موت ہونے کا رنگ دینے کی کوشش کی، خاتون سمیت چاروں ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزموں نے 2022ء میں بھی دوران آپریشن نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے، ملزموں میں شمسہ انعام، نجم سعید، حسن انوار اور اسد انعام شامل ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔