پشاور: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published On 22 February,2024 10:28 am

پشاور: (دنیا نیوز) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں ناصر باغ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے، نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔