کراچی: (دنیا نیوز) گزری میں فلیٹ سے چائنیز باشندے کی چند روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے، تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے لیکن لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
پولیس نے وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے کو بھی مطلع کر دیا ہے تاکہ لاش کی واپسی یا آخری رسومات کے حوالے سے مزید کارروائی جلد از جلد عمل میں لائی جا سکے۔