اسلام آباد: (دنیا نیوز) جی سیون میں 13 سالہ مسیحی لڑکے کی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہو گئی۔
13 سالہ میتھون کی لاش کمرے کے باہر رسی سے لٹکی ہوئی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق 13 سالہ لڑکے کو قتل کیا گیا یا خودکشی کی؟ حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔