کراچی: (دنیا نیوز) ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے خلیل مارکیٹ کے قریب فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق 32 سالہ آصف ولد محمد اصغر اپنی پرچون کی دکان بند کر کے سائیکل پر سوار گھر کی طرف جا رہا تھا، نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم ملزموں نے سر کے پچھلی طرف گولی مار قتل کر دیا۔
ایس ایس پی حفیظ الرحمٰن بگٹی ، ڈی ایس پی پاکستان بازار اور ایس ایچ او اقبال مارکیٹ موقع پر موجود ہیں، مقتول کا کی پیڈ (keypad) والا موبائل فون اس کے پاس موجود ہے۔
حفیظ الرحمٰن بگٹی نے کہا کہ اس وقت قتل کے محرکات پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ سے مزید شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔