شمالی وزیرستان: دو گروپوں میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

Published On 22 July,2024 11:04 am

شمالی وزیرستان: (دنیانیوز) میران شاہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ میران شاہ کے گاؤں تپی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چوتھا زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 15 اور 17 سال کے 2 بھائی بھی شامل ہیں،لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔