پاکپتن :(دنیا نیوز) پاکپتن میں نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا،پولیس نے قتل میں ملوث 3افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی محلہ انعام آباد میں عباس نامی نوجوان آگ لگنے سے جاں بحق ہوا، مقتول کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں اقبال ڈوگر وغیرہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، فریقین کا آپس میں دوکان کی ملکیت کا تنازع چل رہا تھا۔
دوسری جانب ڈی پی او طارق ولایت کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ کو اصل حقائق اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر میرٹ پر یکسو کیا جائے گا اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔