ڈسکہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں کھرولیاں کے علاقے میں معمولی رنجش پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 60 سالہ عثمان نے 18 سالہ سکندر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ، واقعہ کا علم ہونے پر مقتول سکندر کے چچا شمشاد نے 60 سالہ عثمان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
ملزم شمشاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔