راولپنڈی: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور گورنر پنجاب کو اپنے مسائل کے حوالے آگاہ کیا، گورنر پنجاب نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کوشاں ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عوامی مشکلات کا احساس ہے، جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔