لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیوں میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو سینڈیکیٹ کا ممبر مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو پنجاب یونیورسٹی ، جسٹس علی باقر نجفی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جسٹس عابد عزیر شیخ کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، جسٹس صداقت علی خان کو پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس شہباز علی رضوی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس مسٹر عابد مسعود نقوی یونیورسٹی آف لاء کالج کے سینڈیکیٹ ممبر ہوں گے، جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کےممبرز بورڈ آف سٹڈیز مقرر کیے گئے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس جواد حسن ممبرز بورڈ آف سٹڈیز ہوں گے۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کنگ ایڈوڈمیڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیے گئے ہیں ،جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان ، جسٹس طارق سلیم شیخ کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا ممبر آف سینڈیکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح جسٹس چودھری عابد عزیز کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا ممبر آف گورنر مقرر کیا گیا ہے ، جسٹس انورالحق پنوں یو ای ٹی ٹیکسلا، جسٹس فاروق حیدر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، جسٹس محمد وحید خان کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔