پنجاب کے سرکاری کالجز میں دس فیصد زیادہ داخلے کئے جائیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن

Published On 15 July,2024 10:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سرکاری کالجز میں دس فیصد زیادہ داخلے کئے جائیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام ڈویژنز کو ہدایات جاری کر دیں۔

داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے والے کالجز کے سربراہوں کے خلاف کارروائی ہو گی ، تمام ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں 6 لاکھ داخلے ہوئے تھے، گزشتہ دو برس سے سرکاری کالجز میں داخلے کم ہوئے جس کی وجہ سے سرکاری کالجز میں داخلوں کا ٹارگٹ دس فیصد زیادہ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔