قصور: بلھے شاہ ہسپتال میں ایکسرے فلم کی عدم دستیابی سے مریض باہر جانے پر مجبور

Published On 21 July,2024 11:09 am

قصور:(دنیا نیوز) بلھے شاہ ہسپتال میں دوائیاں کے بعد ایکسرے فلم بھی ختم ہو گئی ، مریض باہر سے ایکسرے کرانے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ ہسپتال میں ٹانگ کی ٹوٹی ہڈی کا آپریشن کرانے آنے والی بوڑھی خاتون کو ایکسرے کی سہولت نہ ہونے پر باہر سے ایکسرے کرانے کیلئے بھجوایا گیا ۔

دوسری جانب بلھے شاہ ہسپتال کی مجرمانہ غفلت سے دور دراز سے آنے والے مریض کو مشکلات کا سامنا ہے ، شہری ہسپتال کے ایم ایس اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی پر واویلا کرتے نظر آتے ہیں۔

مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہمیں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔