منڈی بہائوالدین(دنیا نیوز) منڈی بہاؤ الدین میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ملزم ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ گوجرہ سب انسپکٹر عابد رسول زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا کہنا تھا کی حملہ آور ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ، ملزمان کی شناخت رضوان اور عامر کے نام سے ہوئی ، ملزم قتل و اقدام قتل سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔