لاہور: (دنیا نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں پب جی کھیلتے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا رہائشی یحییٰ خورشید پب جی گیم کو شوقین تھا، گزشتہ روز اس نے والد کاپسٹل اٹھایا اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا۔
گیم کھیلتے ہوئے اچانک پسٹل چلنے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہارگیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔